کینال سسٹم کی بحالی اور دیگر درپیش مسائل کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ،میر صادق عمرانی

پیر 13 مئی 2024 22:42

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن کے ملازمین کے مسائل اور عوامی شکایات کے ازالے کےلیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں چیف انجنیئر کینالز ناصر مجید سپرنٹنڈنٹ انجنیئر عبدالحمید مینگل ایگزیکٹو انجینیرز ظفر علی، مدثر کھوسہ، محمد یار مگسی، مہراللہ انصاری سمیت دیگر سب ڈویڑن افیسران مقامی زمیندار اور محکمے کے ملازمین موجود تھے۔

منعقدہ تقریب کے موقع پر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید نے محکمے کی کارگردگی اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ کینال سسٹم کی بحالی اور دیگر درپیش مسائل کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے محکمہ میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ محکمے کی ساکھ کو مزید نقصان نہ پہنچے غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ٹیل کے زمینداروں کے حق میں ہے کاشتکاروں کو ان کے جائز حصے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا محکمے کے انجینیرز ذمہ داری ہے اس لیے ٹیل کے زمینداروں کے حقوق پر کسی قسم کا ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا اوور سائز پائپ کو جلد از جلد نکالا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعدد لوگوں کی جانب سے صوبائی وزیر کو درخواستیں بھی پیش کی گئی جس پر صوبائی وزیر نے احکامات دیے کہ ڈیتھ کیسز پر لواحقین کی بھرتی کے آرڈر کے لیے تمام کوائف مکمل کر کے بھیجے جائیں تاکہ انہیں اپنا جائز حق فراہم کیا جا سکے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو باعزت طریقے سے روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں وزیراعلی بلوچستان اور پارٹی قائدین کی جانب سے ہمیں عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنے کے متعلق ہدایات دی جاتی ہیں جن پر ہر صورت عمل درامد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔\378