لاہور ،مختلف واقعات وحادثات میں 8افراد جان کی بازی ہار گئے

منگل 28 مئی 2024 14:17

لاہور ،مختلف واقعات وحادثات میں 8افراد جان کی بازی ہار گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2024ء) لاہور میں مختلف واقعات وحادثات میں 8افراد جان کی بازی ہار گئے۔ایدھی ترجمان کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ میں 26سالہ نوجوان مردہ حالت میں پایا گیا، اسلام پورہ ، سیشن کورٹ کے قریب سے 30سالہ نوجوان کی لاش ملی، نشتر کالونی کے علاقے سے 2افراد مردہ حالت میں ملے۔

(جاری ہے)

کوٹ لکھپت ، قینچی برج کے نیچے سے 35سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا ، لٹن روڈ کے علاقے میں ٹریفک حادثے کا زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ، مناواں ، ڈیرہ گجراں کے قریب ٹریفک حادثے میں 30سالہ خاتون ہلاک ہو گئی ۔

جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ہربنس پورہ کے علاقہ میں 22سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی ۔ارسلان ولد ارشد نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔