Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام ''کلینک آن ویل پراجیکٹ'' کا افتتاح کردیاگیا

پیر 13 مئی 2024 18:45

$ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام ''کلینک آن ویل پراجیکٹ'' کا افتتاح کردیاگیا جس کے تحت شہرکے دوردراز علاقوں کی 76یونین کونسلز میں 11 وہیکلز کے ذریعے ساڑھے 4 لاکھ آبادی کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہونگی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے سی پی اوکامران عادل،ارکان اسمبلی چوہدری شہباز بابر،رائو کاشف رحیم،ظفراقبال ناگرہ،خان بہادر ڈوگر کے ہمراہ ڈی سی آفس میں کلینک آن ویل کا معائنہ کیا اورکلینک آن ویل میں ادویات،طبی سہولیات کا جائزہ اور سٹاف سے بات چیت کی۔

ڈپٹی کمشنر اور ارکان اسمبلی نے کلینک آن ویل الٹرا ساؤنڈ وین کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ سیمی اربن کے رہائشیوں کیلئی11کلینک آن ویلز قائم کئے گئے ہیں جن میں دوالٹراسائونڈ ویلزمیں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگاجو مقررہ شیڈول کے مطابق مفت ادویات اور الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن بھی ہوگی اور رورل ایریاز میں بھی سہولت پہنچائیں گے۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ صحت کی سہولت عوام کی دہلیز تک لے کر جا رہے ہیں جووزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انقلابی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک گاڑی نہیں بلکہ پورا کلینک ہے جس کو عوام کی دہلیز پر کھڑا کریں گے۔کلینک آن ویلز پروگرام اس لیے شروع کیا تاکہ چھوٹی موٹی بیماریوں کے لئے غریب کو ہسپتال نہ جانا پڑے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار نے بتایا کہ کلینک آن ویلز میں میڈیکل ٹیسٹ،فری ادویات اور سکریننگ کی سہولت موجود ہوگی۔

کلینک آن ویلز میں ویکسی نیشن اورزچہ بچہ کے علاج کی سہولیات،ملیریا، شوگر اور بچوں کے علاج کی سہولت بھی موجود ہوگی۔کلینک آن ویلز شہروں کے ارد گرد ان علاقوں میں موجود ہوں گے جہاں صحت کی سہولیات میسر نہیں اور لوگوں کو دور جانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہفتے میں چھ دن صبح نو سے تین بجے تک کلینک آن ویلز لوگوں کی دہلیز پر جا کر علاج مہیا کرے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات