پی ٹی آئی کا ہارس ٹریڈنگ، فلورکراسنگ پر قائم ریاستی حکومت سے فوری مستعفیٰ ہونےکا مطالبہ
کشمیر میں تشدد کی بجائے پرامن احتجاج کو اپنی جمہوری طاقت بنائیں، ریاست کو ہارس ٹریڈنگ یا فارم 47 زدہ حکمرانوں کی بجائے قانون و عوامی مینڈیٹ کو ملکی نظام کی بنیاد بنایا جائے۔ ترجمان پی ٹی آئی
ثنااللہ ناگرہ پیر 13 مئی 2024 22:16
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کو آزاد جموں و کشمیر میں تیزی سے بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش ہے، ساکھ، صلاحیت اور مینڈیٹ سے محروم حکومتیں آزاد جموں و کشمیر میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سی صورتحال پیدا کررہی ہیں۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پرامن احتجاج اور بنیادی حقوق کے معاملے میں کشمیر اور وفاقی حکومت کی جانب سے مودی کی پیروی شرمناک اور قابلِ مذمت ہے، ساکھ، صلاحیت اور عوامی تائید سے محروم حکومتیں ملک و قوم کیلئے ایک وبال کی صورت اختیار کر چکی ہیں، ماورائے آئین طاقت کے استعمال اور آمرانہ طرزِ حکمرانی پورے سماج میں کشیدگی اور انتشار کا پیش خیمہ بن رہے ہیں، مہذب جمہوری معاشروں میں عوام کی رائے کو طاقت سے کچلنے کی کوششوں کی بجائے حکومتیں ان کی روشنی میں مسائل کے حل کی تدبیر کرتی ہیں۔ ریاستی حکومت لاقانونیت اور تشدد سے حالات خراب کرنے کی بجائے عوامی احتجاج کے حقیقی محرکات کا سنجیدہ تجزیہ کرے اور اہلِ کشمیر کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔ کشیدگی اور تشدد کی جانب مائل ہونے کی بجائے عوام پرامن احتجاج کے جمہوری حق کو اپنی طاقت بنائیں، ریاست کو ہارس ٹریڈنگ یا فارم 47 زدہ حکمرانوں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے عوامی مینڈیٹ اور قانون کی حکمرانی کو ملکی نظام کی بنیاد بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’آپ مشکل آنے پر ملک سے پہلی فرصت میں بھاگنے والے ہیں‘
-
یوم تکبیر تاریخ کا سنہری اور یادگار دن ہے، اس روز پاکستان نے اعلان کیا کہ اسے کوئی غلام نہیں بنا سکتا، 28 مئی کے موقع پر 9 مئی والوں نے جو سازش گھڑی وہ کامیاب نہیں ہوگی، عطاءاللہ تارڑ
-
روس کا طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے ہٹانے کا فیصلہ
-
وزیراعظم کا ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس ،اہم اجلاس طلب کرلیا
-
شارجہ میں اسلام قبول کرنے کے 2 روز بعد غیرملکی خاتون کا انتقال
-
آزادی کی کبھی مستقل ضمانت نہیں دی جاسکتی ہر نسل کو اس کے حصول کے لیے جد و جہد کرنی ہے. صدر بائیڈن
-
امریکہ میں طوفانوں اور موسم کی شدت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد24 ہو گئی
-
بنگلہ دیش اور بھارت میں طاقتورسمندری طوفان ”ریمل“کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کو طوفانی بارشوں اور آندھی کا سامنا
-
شاہ محمود قریشی کا9مئی مقدمات میں 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پشاور میں لوڈ شیدنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے
-
وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1200 ارب روپے تک رکھے جانے کی تجویز
-
پاکستان: یوم تکبیر کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.