رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے دورے

منگل 14 مئی 2024 01:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔لوئر کاریز میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی سکینڈری ہائی اسکول کا دورہ کرکےطلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے لوئر کاریز پبلک لائبریری کا بھی دورہ کیا۔

لائبریری کے اسٹاف اور نوجوانوں سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیمی اداروں اور پبلک لائبریریز میں ہرممکن سہولت فراہم کریں گے اور بلوچستان بھر میں منشیات کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھیں گے۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پی آئی ای ٹی کا بھی دورہ کیا۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی کے ہمراہ مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کو ٹیچرز کی استعداد بڑھانے کیلیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے صوبائی وزیرِ راحیلہ درانی کو معیار تعلیم بہتر بنانے کیلیے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی بہتری کیلیے صوبائی حکومت کے ہراقدام کو سپورٹ کرتے ہیں۔