ڈونلڈ ٹرمپ کو میلانیا کے طلاق لینے کا خوف نہ تھا، وکیل کا دعوی

ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ اسکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا،مائیکل کوہن

منگل 14 مئی 2024 12:44

ڈونلڈ ٹرمپ کو میلانیا کے طلاق لینے کا خوف نہ تھا، وکیل کا دعوی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن نے دعوی کیا ہے کہ اسٹارمی ڈینئلز اسکینڈل منظر عام پر آیا تو ٹرمپ کو اس بات کی فکر ہی نہیں تھی کہ میلانیا ٹرمپ انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق اپنے بیان میں وکیل مائیکل کوہن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ اسکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا۔

مائیکل کوہن وہ شخص تھے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات دور کرنے میں پیش پیش رہے تھے تاہم عدالت میں پیشی کے موقع پر وہ اہم گواہ کے طور پر سامنے آئے۔امریکی میڈیا کے مطابق مائیکل کوہن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ افئیر کے معاملے پر پردہ پوشی کے لیے رقم دینے میں ملوث ٹہرانے کی کوشش کی۔