50 یا 100 بنانے کی بجائے پاکستان کیلئے میچ جیتنے کو ترجیح دیتا ہوں : صائم ایوب

نوجوان اوپنر کا ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ سکور 49 ہے جب کہ سٹرائیک ریٹ 131.06 ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 مئی 2024 12:48

50 یا 100 بنانے کی بجائے پاکستان کیلئے میچ جیتنے کو ترجیح دیتا ہوں : صائم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2024ء ) پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے اپنی بلے بازی کی فلسفے کے بارے میں کھل کر بات کی کیونکہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی شناخت بنانے کے خواہاں ہیں۔ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے اب تک پاکستان کے لیے 19 ٹی ٹونٹی کھیلے ہیں لیکن ابھی تک وہ اپنی پوری صلاحیت کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں۔ صائم کا ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ اسکور 49 ہے اور سٹرائیک ریٹ 131.06 ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ وہ ذاتی سنگ میل کے بارے میں سوچنے کی بجائے پاکستان کے لیے میچ جیتنے پر توجہ دیتے ہیں۔ صائم ایوب نے کہا کہ میرا ہدف مین آف دی میچ ہے نہ کہ ففٹی یا سنچری ، میں نمبرز کے بارے میں بات نہیں کرتا کیونکہ میں اپنی ٹیم کے لیے میچ جیتنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

میں 50، 70 یا 100 کروں لیکن میں اس کے بارے میں نہیں سوچتا کیونکہ میں میچ جیتنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں۔

‘‘ صائم ایوب نے اپنے مشہور ’نو لک‘ شاٹ کے بارے میں بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ “میرے خیال میں یہ 2022ء میں نیشنل ٹی ٹونٹی تھا جہاں میں نے پہلی بار ’نو لک‘ شاٹ کھیلا لیکن یہ ایسی چیز نہیں تھی جس کا میں نے پہلے سے منصوبہ بنایا تھا۔ مجھے اسکور کرنے کے آپشنز نہیں مل رہے تھے اس لیے جب میں نے دیکھا کہ فائن لیگ دائرے میں ہے تو میں نے وہ شاٹ کھیلا۔ یہ میرا ارادہ نہیں تھا کہ میں شاٹ کو نہ دیکھوں، یہ خود بخود ہوا''۔ انہوں نے کہا کہ "تاہم میں اس کو ترجیح نہیں دیتا کیونکہ یہ ایک خطرے والا شاٹ ہے۔ میں دوسرے شاٹس کو زیادہ بار کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں اور صرف اس وقت بغیر نظر آنے والے شاٹ کھیلتا ہوں جب یہ بالکل ضروری ہو''۔