بھارت: خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کرنے کے الزام پر تین سکھ کارکن گرفتار

منگل 14 مئی 2024 16:13

بھارت: خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کرنے کے الزام پر تین سکھ کارکن گرفتار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) بھارتی پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے پنجاب اور نئی دہلی میں خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کرنے کے الزام پر تین سکھ کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری ایک بیان میں گرفتاریوں کی تصدیق کی۔پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ گرفتارکئے گئے افراد بھارت میں ایک آزاد سکھ ریاست ’’خالصتان‘‘ کا مطالبہ کرنے والی تنظیم سکھز فار جسٹس(ایس ایف جے) کے مشتبہ کارکن ہیں۔انہوں نے کہاکہ خالصتان نواز سرگرمیوں میں ان کے ملوث ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔