اسپیکر قومی اسمبلی سے بلوچستان کے گور نر کی ملاقا ت،ملکی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 14 مئی 2024 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میںملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اسپیکر نے شیخ جعفر خان مندوخیل کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گورنر بلوچستان کے لئے خواہشات کا اظہار کیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پارلیمان بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے، شیخ جعفر خان مندوخیل کا بطور گورنر بلوچستان تقرر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خوش آئند ہے ۔ اسپیکر نے کہاکہ پر امید ہوں کہ گورنر بلوچستان وفاق اور صوبے کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا ائینی کردار بہترین طریقے سے ادا کریں گے۔

گورنر بلوچستان نے انکے لئے نیک خواہشات پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا ۔گورنر نے ایوان کی کاروائی غیر جانبدارنہ انداز سے چلانے پر اسپیکر کے کردار کو سراہا ۔دونوں رہنماؤں نے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔