ہاتھ ملائے بغیر معاشی و معاشرتی ترقی ممکن نہیں، آذربا ئیجان سفیر خضر فرہادو

منگل 14 مئی 2024 21:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) پشاور، آذر با ئیجان کے سفیر خضرفرہادوو ان کی اہلیہ، سابقہ گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی، مئیر پشاور حاجی زبیر علی، سابقہ صوبائی وزیر صحت آغہ سید ظاہر علیشاہ نے پشاور چیمبر کے نئے آفس بواقع شیخ یاسین گولڈ ٹاور مسجد مہابت خان روڈ کا فیتہ کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا۔پشاور چیمبر گروپ لیڈر ملک مہر الہی، صدر سلمان الہی ملک، سینیر نائب صدر حاجی لال جان، نائب صدر سعید اللہ ایگزیکٹیو ممبران نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔

تقریب میں مختلف ٹریڈ یونیز اور تاجر رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اس موقع پر ازربائیجان اور پاکستان کے مابین تجارت کے فروغ مختلف کاروباری شعبوں کی امپورٹ ایکسپورٹ، سیاحت کے فروغ، آسان ویزہ پالیسی اور سفری سہولیات اور پشاور ائیر پورٹ سے سفری سہولت دینے کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی سرگرمیوں کو بڑھایا جاسکے۔

اور دونوں ممالک معاشی ترقی کے لئے ایک دوستانہ ماحول میں آگے بڑھ سکے۔ ازرباہیجان کے سفیر نے بزنس کمیونٹی کو اپنے ملک دورہ کرنے کی دعوت دی کہا کہ ایکسپورٹ کے حوالے سے بہت سے شعبوں میں مواقع موجود ہیں جس میں سرمایہ کاری کرکے بہتریں زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بھی مزید استوار ہونگے۔ اس سلسلے میں کاروبار کے فروغ کے لئے مختلف تجارتی ایکسپوز میں اپنی مصنوعات متعارف کروا سکتے ہیں۔ معزز مہمانوں نے پشاور چیمبر اور یہاں کے لوگوں کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پشاور چیمبر گروپ لیڈر ملک مہر الہی نے روایتی قلہ اور شال پیش کی۔ پشاور چیمبر صدر سلمان الہی ملک نے سونیر پیش کی۔ اور تمام معزز مہمانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔