لاہور ہائیکورٹ، الیکٹرانک ووٹنگ کو ملک میں متعارف کرانیکی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

منگل 14 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے الیکٹرانک ووٹنگ کو ملک میں متعارف کرانیکی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے بھارتی سپریم کورٹ کا مصدقہ فیصلہ ساتھ لگانے کا اعتراض ختم کر دیا،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے بارے میں درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن سے الیکٹرانک ووٹنگ کے بارے میں تمام تر تفصیلات طلب کی جائیں، الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے فارم 45 اور 47 سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔