ح*گورنمنٹ کالج آف کامرس پشاور ‘ سابق طلبہ کی ری یونین کی پروقار تقریب

منگل 14 مئی 2024 20:40

ش*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) گورنمنٹ کالج اف کامرس پشاور کے سابق طلبہ کی ری یونین کی پروقار تقریب گزشتہ روز کالج ہال میں منعقد ہوئی جس میں 1973 سے 25 تک کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ کالج کے سابق اور موجودہ پرنسپل اور اساتذہ کرام تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پر یونین گروپ کے کنوینر ملک امجد علی نے تقریب کے اقراز و مقاصد اور ائندہ کے لائے عمل پر تفصیلی روشنی ڈالیاس موقع پر فدا محمد خان، شہاب خٹک اور سید اسد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں ری یونین کو طلبہ کی فلاح و بہبود اور سماجی و معاشی استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا انہوں نے کہا کہ نہ صرف پرانے طلبہ کو 44 سال بعد اکٹھا ہونے کا موقع ملا ہے بلکہ ان کے تجربات و مشاہدات سے استفادہ کرتے ہوئے ائندہ نسل کی بہتر تعلیمی ابیاری کیلئے جدید خطور اور اقدار کے مطابق مثبت لائے عمل ابھی ترتیب دیا جائے گا تاکہ کسی بھی رکاوٹ کے بغیر نہ صرف تعلیمی سرگرمی جاری رکھ سکیں بلکہ انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری بننے کا بھی اہم موقع مل سکے تقریب میں صوبے بھر کے تمام حقوق کے علاوہ پنجاب سندھ اور کراچی سے بھی کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی تقریب میں متفقہ قرارداد کے ذریعے ملک امجد علی ،محمد توفیق ،مظہر رحیم ، فضل زبان اور تنویراحمد نثار پر مشتمل کور کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی جو اعلی پروفیشنل ماہرین کی مشاورت سے اس فورم کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنے اور اسے قانونی فریم ورک دینے کا عمل تیز کرے گی تقریب کے اخر میں اساتذہ کرام کو ان کی اعلی تعلیمی خدمات کی اطراف میں حسن کارکردگی کی اعزازی شیلڈز دی گئیں ۔