بلوچستان اسمبلی کااجلاس
صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں سے زراعت کے شعبہ کو ہونیوالے نقصانا ت کے ازالے بارے اپوزیشن جماعتوں کے توجہ دلاؤ نوٹس پر صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب اور بارش متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی
منگل 14 مئی 2024 23:20
(جاری ہے)
ان کا کہناتھا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں زراعت تباہ ہوگئی پشین، چمن میں سیلابی ریلوں اور ژالہ باری کی و جہ سے لوگوں کو شدید مالی اور جانی نقصانات ہوئے، لوگوں کا واحد زریعہ معاش زمینداری اور کا شتکاری پر منحصر ہے، بارشوں کے باعث گھر مکمل منہدم ہوگئے، لوگ کھلے آسمان تلے خیموں میں رہا ئش پذ یر ہیں لوگ مشکل میں ہیں حکومت ان کو معاوضہ جلدی ادا کرے۔
صوبائی وز یر ریونیو میر عاصم کرد نے حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ 2022 میں سیلاب نے صوبے کو شدید متاثر کیا نصیر آباد میں زراعت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا جس کاتاحال ازالہ نہیں کیاگیا، حالیہ بار شو ں سے بنیادی اسٹرکچر کو نقصان پہنچاہے، وفاق کی جانب سے 16 ارب روپے سیلاب متا ثرین کے لئے جاری کئے گئے ہیں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ،حکومتی یقین دہانی پر رکن صو بائی اسمبلی اصغرترین کا توجہ دلاؤ نوٹس نمٹادیاگیا۔اجلاس میں رکن اسمبلی فرح عظیم شا ہ نے نشا ندہی کی کہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، رکن اسمبلی مو لانا ہدایت الرحمان نے بھی تاخیر سے اجلاس کے انعقاد کو ہدف تنقید بنایا اسپیکر نے رولنگ دی کہ ارکان اسمبلی اجلا س میں وقت مقررہ پرآئیں اور جو رکن صوبائی اسمبلی تاخیر سے اجلاس میں شرکت کریاس پر جرمانہ کیا جانا چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرمواصلات وتعمیرات کی زیرصدارت سوات موٹر وے فیز۔II کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
-
دنیا کی مشہور کمپنی جے پی ایم سی میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو انسٹال کررہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
بیٹے نے باپ کو اورسسرالیوں نے بہو کو آگ لگا کرقتل کر دیا
-
پنجاب میں سبزیوں کی قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کاچین کے دورہ کے حوالے سے اجلاس، مختلف وزارتوں کی تیاری کا جائزہ لیا، عطاء اللہ تارڑ
-
ایف بی آر کے محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 31 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ، خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی
-
ْسابق وزیر مملکت وماہرمعاشیات اشفاق تولہ نے آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی مخالفت کردی
-
چاہتی ہوں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے ، زرتاج گل
-
سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر
-
گورنر سندھ نے حیدرآبادکے علاقہ پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکہ کا نوٹس لے لیا
-
نجی سکولوں کو سمرکیمپ کی اجازت نہیں : وزیرتعلیم رانا سکندرحیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.