اینٹی ٹیٹنس انجیکشن مارکیٹ سے غائب ہو نا انتہا ئی افسوس نا ک ہے، محمد اعجاز چوھدری

انسا نی جا نیں بچا نے والی ادویات کی قلت آخر کب تک پیدا کی جاتی رہیںگی ،ایسی چو ر بازاری کو کون روکے گا ضلعی صدرپی پی

بدھ 15 مئی 2024 12:19

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہاہے کہ اینٹی ٹیٹنس انجیکشن مارکیٹ سے غائب ہو نا انتہا ئی افسوس نا ک ہے ،انسا نی جا نیں بچا نے والی ادویات کی قلت آخر کب تک پیدا کی جاتی رہیںگی ایسی چو ر بازاری کو کون روکے گا اعلیٰ عدلیہ کب سو موٹو ایکشن لے گی کیا ظلم کی انتہا نہیں ان ڈرگ ما فیا کے مریض دشمن عناصر کو مرنا یا د نہیں سی ٹی سکین اور انجیوگرافی انجکشن کی بلیک مارکیٹنگ کے بعد اینٹی ٹیٹنس انجیکشن عدم دستیابی کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے ملک کی عوا م دشمن بیورو کریسی، بے لگام اشرافیہ اور ڈرگ مافیا غریب عوام کا خون نچورنے پر تلی ہوئی ہے جسے کوئی پو چھنے والا نہیں پاکستانی قوم حاکم وقت اور بیورو کریسی کی بے حسی پر ماتم کناں ہے ٹی سکین اور انجیوگرافی انجکشن کی بلیک مارکیٹنگ کے بعد اینٹی ٹیٹنس انجیکشن عدم دستیابی کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

عوام حکمرانوں کی بے حسی پر ماتم کناں ہے وفا قی حکومت ادویات کی عام مریضوں تک دستیابی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ اعلیٰ عدلیہ غریب تنگ دست مریضوںکے ساتھ ہو نے وا لی نا انصافی اور معاشی قتل عا م پر کب جا گے گی جان بچانے والی ادویات تک کے ریٹس کئی گنا بڑھ چکے ہیں بہت ساری ادویات جا ن بوجھ کر مارکیٹوں سے غائب کروالی جاتی ہیں تاکہ مریض اور لواحقین ذہنی کو فت سے دوچار رہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری، نے محمد طاہر شیخ، رانا محسن خان، رائے عابد کھرل،فرحان چوہدری کے ہمراہ الائیڈہسپتال فیصل آبا د میں مریضوں کی بیما ر پرسی کے دوران لواحقین کی جانب سے کی گئی شکایات پر اپنے شدید رد عمل میں کیا انھوں نے کہا کہ ادویات کی قیمت میں مسلسل اضافہ عام آدمی کیلئے شدید ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے، میڈیسن کے بحران کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں