فرانس، قیدیوں کی وین پر حملہ، گرفتار اسمگلر فرار

حملہ آوروں نے اپنی کالی گاڑی پولیس کے سفید ٹرک سے ٹکرائی اوراسمگلرفرارہوگیا

بدھ 15 مئی 2024 12:35

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) فرانس میں گینگ نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قیدی وین میں موجود منشیات کے 'The Fly' نامی سب سے بڑے اسمگلر کو چھڑا لیا، واقعہ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو منٹ تک جاری یہ فائرنگ کا واقعہ نارمنڈی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب قیدی کو جیل سے عدالت لایا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

نقاب پوش حملہ آوروں نے فلمی انداز سے اپنی کالی گاڑی پولیس کے سفید ٹرک سے ٹکرائی، کار سے چھلانگ مار کر باہر نکلے اور ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر فائرنگ شروع کردی۔ایک حملہ آور نے قیدی وین کا دروازہ کھولا اور قیدی کو نکال لیا، اسطرح 30 برس کا قیدی محمد امرا اور حملہ آور باآسانی فرار ہوگئے۔ قیدی جن دو گاڑیوں میں فرار ہوئے ان میں سے ایک بعد میں جلی ہوئی ملی ہے۔فرار گینگسٹر امرا کو قتل کی کوشش اور ڈکیتی سمیت گیارہ وارداتوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔