خادم حرمین شریفین کی ضیوف الرحمان کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت
بدھ 15 مئی 2024 12:43
(جاری ہے)
وزراء کونسل نے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ مملکت، عالمی سلامتی اور استحکام کے قیام،بین الاقوامی امداد، عرب اور مسلمان ممالک کے مسائل پر غور کیا گیا۔
سعودی کابینہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تنظیم میں مکمل رکنیت دینے کی حمایت میں قرارداد منظور کرنے کا خیرمقدم کیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج کی غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت، امدادی کارکنوں پرحملوں کا سلسلہ روکنے اور غزہ میں جنگ سے متاثرہ افراد تک وسیع پیمانے پر امداد پہنچانے پر زور دیا۔کابینہ نے وزیر داخلہ یا اس کے نمائندے کو اختیار دیا کہ وہ امریکاکے ساتھ سعودی وزارت داخلہ اور امریکا میں وزارت انصاف کے درمیان مجرمانہ معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت کے مسودے پر بات چیت اور دستخط کرے۔سعودی عرب کی حکومت اور جمہوریہ کوسٹا ریکا کی حکومت کے درمیان سفارتی، خدمت یا خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرائط سے باہمی استثنیٰ کے حوالے سے دو معاہدوں کی منظوری دی۔کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز کے نفاذ کے لیے قومی اتھارٹی کے آرٹیکل تین میں ترمیم کرنے کے علاوہ اتھارٹی کی کونسل کی سربراہی وزیر برائے امور خارجہ کریں گے اور متعدد اداروں کے نمائندے اس میں بطور رکن شامل ہوں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں سِلو ڈرائیونگ پر لاکھوں افراد کو جرمانہ
-
ترکیہ میں آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن لینے کی تیاری
-
بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے، امریکا
-
جنگ بندی تجویز ہمیں لڑائی دوبارہ شروع کرنے سے نہیں روکتی،اسرائیل
-
حماس تجویزکو مسترد نہیں کرے گی ،اسرائیلی حکام
-
عرب وزرائے خارجہ کا غزہ سے متعلق بائیڈن کی تجویز پر تبادلہ خیال
-
حاجی سے نسک کارڈ گم ہونے پر بھاری جرمانہ ہوگا، حکومت کی وارننگ
-
بھارتی جمہوریت کواقلیتوں سے نہیں، اکثریتی طبقے کے ظالمانہ رویے سے خطرہ ہے، مورخ ایشوری کمار
-
وارنٹ گرفتاری کے اجرا پرجوبائیڈن سے نیتن یاہو مایوس
-
جوبائیڈن کو فلسطینی حامیوں کے شرم کروکے نعروں کا سامنا
-
برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، ہیکرز نے فروخت کیلئے پیش کردیا
-
ضوابط کی خلاف ورزی اور بغیر پرمٹ حج کی ادائیگی پر سزاؤں کا نفاذ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.