امریکہ کی غزہ بندر گاہ ، چند دنوں میں کام شروع کر دے گی ، پینٹا گون

فورس کے دفاع اور تحفظ کا معاملہ ایک تشویش کے پہلو کے طورپر ساتھ رہے گا،بیان

بدھ 15 مئی 2024 14:09

امریکہ کی غزہ بندر گاہ ، چند دنوں میں کام شروع کر دے گی ، پینٹا گون
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) امریکہ کی غزہ سے متصل سمندر کے ساتھ بنائی گئی نئی بندرگاہ آنے والے محض چند دنوں میں غزہ کے جنگ زدہ شہریوں کو امدادی سامان کی ترسیل کے لیے کام شروع کر سکے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا اعلان پینٹاگون نے کیا ۔اس سے قبل پینٹاگون کے حکام کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ماہ مئی کے شروع میں مددی سامان کی ترسیل س عارضی بندرگاہ کی مدد سے شروع ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

پینٹا گون کے اعلان میں یہ بھی واضح طور پر کہا گیا کہ فورس کے دفاع اور تحفظ کا معاملہ ایک تشویش کے پہلو کے طورپر ساتھ رہے گا۔پینٹا گون حکام نے اس پیرائے میں باور کرا دیا کہ عارضی امریکی بندر گاہ کی حفاظت کے لیے حفاظتی انتظامات لازما کیے جائیں گے۔ واضح رہے چند روز قبل برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اس بندرگاہ کی حفاظت کے لیے اپنی فوج دینے سے انکار کیا تھا، البتہ سول کنٹریکٹرز کی خدمات لینے کا عندیہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :