فیصل آباد،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں 3 ملزمان گرفتار،اوور بلنگ اور بجلی چوری پر 7 مقدمات درج
بدھ 15 مئی 2024 15:14
(جاری ہے)
کارروائی کے دوران 5ہزار امریکی ڈالر اور 12ہزار500 روپے برآمد کئے گئے۔
حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی تحویل میں لے لئے گئے۔ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائیوں میں میٹر ریڈر اور میٹر انسپکٹر سمیت 5 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ کارروائیاں جھنگ، چک جھمرہ اور ملت روڈ فیصل آباد میں کی گئیں۔چھاپہ مار کا رروائیوں کے نتیجے میں ملزمان غضنفر علی چیمہ، علی مرتضیٰ، تنویر احمد، مبشر چیمہ اور غلام نبی کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق نامزد ملزمان اپنے پیٹرول پمپ اور گھروں میں بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ملزمان بجلی کی براہ راست لائن سے کنڈا لگا کر اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے۔بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ابتدائی تخمینہ کے مطابق قومی خزانے کو 7 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچایا گیا۔چھاپہ مار کارروائیوں میں فیسکو حکام بھی ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ رہے۔فیسکو حکام نے موقع پر کنکشن منقطع کر کے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز،میٹر اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا۔ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جھنگ میں 4 کنکشنز پر اوور بلنگ نوٹ کی گئی۔مذکورہ کنکشنز پر 49ہزار733 یونٹس کی اوور بلنگ کی گئی۔میٹر ریڈر اور میٹر انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
او جی ڈی سی ایل نے سندھ اور کے پی میں فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی
-
وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران ایم ایل ون منصوبے میں اہم پیشرفت کا امکان
-
سندھ کا نصف سے زائد ماحولیاتی بجٹ 16سال سے ضائع ہو رہا ہے، نجی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ
-
کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف
-
عیدالاضحی کی آمد کیساتھ ہی سبز مصالحہ جات مہنگے،لہسن کی قیمت 400سے 500روپے کلو ہوگئی
-
سوات ،سعودی پلٹ شخص نے گھر پہنچتے ہی بیوی کو چھری کے وارکرکے قتل کردیا
-
قریشی موڑ کے قریب موٹرسائیکل کے حادثہ میں 2بچوں سمیت3افراد زخمی
-
سیّد یوسف رضا گیلانی کی 72 ویں سالگرہ 9جون کو منائی جائے گی
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی سندھ کاحیدرآباد سانحہ میں جان بحق افراد کے لئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ بلو چستان بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
-
سی اے اے کی بد ترین کارکردگی، یورپی کمیشن نے پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.