سندھ ہائیکورٹ کا عدالتوں میں فون، انٹرنیٹ کی خراب سروس پر پی ٹی اے سے جواب طلب

کراچی بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر عدالت نے پی ٹی اے، نجی ٹیلی کام آپریٹرز سے 28 مئی تک جواب طلب کرلیا

بدھ 15 مئی 2024 15:35

سندھ ہائیکورٹ کا عدالتوں میں فون، انٹرنیٹ کی خراب سروس پر پی ٹی اے سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں میں موبائل نیٹ ورک اورانٹرنیٹ سروس میں تعطل پر پی ٹی اے اور تمام موبائل کمپنیز کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے 28 مئی تک جواب طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی طرف سے موبائل سروس میں تعطل سے متعلق شکایت کے ازالے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور تمام موبائل کمپنیز کو 28 مئی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔