وزیراعلی سندھ نے پنوعاقل سے بچے کے اغوا کا نوٹس لے لیا،پولیس کو بچے کو فوری بازیاب کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم

بدھ 15 مئی 2024 15:38

وزیراعلی سندھ نے پنوعاقل سے بچے کے اغوا کا نوٹس لے لیا،پولیس کو بچے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پنوعاقل سے بچے کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔ پولیس کو بچے کو فوری بازیاب کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کردیاہے۔صوبائی وزیر اعلی نے آئی جی پولیس سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈاکو گھر میں گھسے تو علاقے کی پولیس کہاں تھی ، میں نے کئی مرتبہ ہدایات دی ہیں کہ پیٹرولنگ بڑھائی جائے۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیر اعلی نے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایات جاری کی ہی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس روزانہ کی بنیاد پر سی ایم سیکرٹریٹ کو رپورٹ کرے۔انہوں نے کہاکہ پولیس بچے کے والدین کے ساتھ رابطے میں رہے اور فوری بچے کو بازیاب کر کے رپورٹ دے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے پولیس پیٹرولنگ کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہاکہ عوام کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے۔ دریں اثنا وزیراعلی سندھ نے پولیس کو کچے میں بھی آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے سندھ کے ضلع سکھر کے علاقے پنوعاقل میں ڈاکوئوں نے ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات انجام دی اور جاتے ہوئے 7 سالہ بچے کو بھی اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ہے، خدشہ ہے کہ متاثرہ والدین سے بچے کی رہائی کے عوض تاوان طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :