ہنگامی لینڈنگ کے بعد 17 مراکشی باشندوں کی اطالوی ہوائی اڈے سے فرار کی کوشش

بدھ 15 مئی 2024 17:24

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء)17 مراکشی مسافروں نے اطالوی ہوائی اڈے سیاس وقت فرار ہونے کی کوشش کی جب ان کا طیارہ ہنگامی طور پر اترا۔ یہ پرواز استنبول سے مراکش جا رہی تھی۔ طیارے کے کپتان کو مجبورا طیارے کو قریبی ہوائی اڈے روم فیومیسینو کی طرف اس وقت موڑا گیا جب جہاز میں ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔

(جاری ہے)

ہسپانوی اخبارسے بات کرنے والے ایک ذریعے کے مطابق تمام نوجوان مراکشی باشندوں کو ترکیہ سے ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

ان کا سفر جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اس لیے انہوں نے اطالوی ہنگامی عملے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافر کو طیارے کے پیچھے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ذریعے نے مزید کہا کہ مراکش کے نوجوان کی کوشش ناکام ہوگئی، جب انہیں اطالوی سکیورٹی سروسز نے روکا، جو طیارے کے اترتے ہی اس مقام پر پہنچی۔ کپتان نے اطالوی حکام کی تصدیق کے بعد تانگیر کے لیے پرواز دوبارہ شروع کردی۔