وزیرِاعلی کو دعوت دی کہ وہ آئیں تاکہ تعلقات درست ہوں، فیصل کریم کنڈی

بدھ 15 مئی 2024 18:54

وزیرِاعلی کو دعوت دی کہ وہ آئیں تاکہ تعلقات درست ہوں، فیصل کریم کنڈی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے وزیرِ اعلی کو دعوت دی ہے کہ وہ آئیں تاکہ تعلقات درست ہوں۔زرعی یونیورسٹی پشاور میں گندم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود روس اور یوکرین سے گندم درآمد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تمام صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ گندم کے کاشت کاروں کو سپورٹ کریں، میں وفاق اور صدر سے آپ کا وکیل بن کر بات کروں گا۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ زراعت کے لیے آپ کو بلینک چیک دیتا ہوں، جو مدد چاہیے وہ ہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ میں خیبر پختون خوا کا مقدمہ مرکز میں جا کر لڑوں گا، میں صوبے کے تمام سیاسی صدور کے پاس جانے کو تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :