ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل

بدھ 15 مئی 2024 22:43

ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سمیت پوری قیادت اور پارٹی کے خلاف9مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کرنا پارٹی کویرغمال بنانے کی کوشش ہے لیکن یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی سابق چیئرمین سمیت تمام قیادت جلد سرخرو ہو گی مقدمہ کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جھوٹے مقدمات کی سزا بھگت رہے ہیں ہر روز پیشی پر آتے ہیں حالانکہ ہمیں اپنے حلقوں میں ہونا چاہئے پارلیمان میں جاکر بات کرنی چاہئے لیکن تحریک انصاف کی قیادت کو دہشت گرد بنا کر ہر روز عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے اس کے باوجود ہم مقابلہ کر رہے ہیں آج تو مجھے خوشی ہے کہ پہلی مرتبہ ضمانت کنفرم ہوئی ہے ان شااللہ اسی طرح انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور ایک نہ ایک دن سب کو ریلیف ملے گا کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ9مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین،ان کی قیادت اور پارٹی کویرغمال بنایا گیا ہے لیکن ان کایہ خواب پورا نہیں ہونے والا ہم ڈٹ کر اپنے سابق چیئرمین کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے اپنے خلاف گاڑی کی ڈگی میں گائے چوری کے مقدمہ کا مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ اپنے سیاسی مخالف کو دشمن سمجھتے ہیں تو ایسے ہی جھوٹے اور گھٹیا مقدمات قائم ہوتے ہیں لیکن کوئی مسئلہ نہیں ہم مقابلہ کر رہے ہیں میں ہرروز آکر عدالتوں میں پیش ہوتی ہوں آج مجھے ریلیف ملا ہے امید ہے باقی قیادت کو بھی ریلیف ملے گا لیکن سب سے پہلا ریلیف سابق چیئرمین کو ملنا چاہئے انہیں باہر آنا چاہئے میں سابق چیئرمین سے جیل میں ملاقات کی مسلسل کوشش کرتی رہتی ہوں اور ان شااللہ وہ دن ضرور آئے گا لیکن اس سے بھی ضروری ہے کہ سابق چیئرمین جیل سے باہر آئیں اور ان شااللہ وہ جلد باہر آئیں گے اور سزا کالعدم ہو جائے گی کیونکہ ان کے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے ججوں نے چیف جسٹس کو خط لکھا کہ ملک میں ناانصافی ہو رہی ہے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جا رہا ہے ہر شخص پر مقدمات درج کئے گئے ہیں عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے اور ملکی معیشت کی تباہی پر سابق چیئرمین نے بھی نہ صرف خط لکھابلکہ آرٹیکل بھی لکھتے ہیں ان حالات میں معافی تو پی ڈی ایم کو مانگنی چاہئے سابق چیئرمین کس بات کی معافی مانگیں سابق چیئرمین تو خوددار، عزت دار اور بہادر ہیں۔