Live Updates

حکومت مہنگائی کی بجائے مخا لفین کو قابو کرنے میں مصروف ہی: جے یو آئی

عوام کو حکومتی اقدامات پر شدید تحفظات ہیں جن کا کھلا اظہار بھی مایوس ہونے کی شکل میں واضح ہے

بدھ 15 مئی 2024 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت مہنگائی کی بجائے مخا لفین کو قابو کرنے میں مصروف ہے،دھاندلی زدہ حکومت کے دور میںمہنگائی کاسورج سوانیزے پرآگیا،بیچارے عوام زندہ درگورہوچکے، عوام کو حکومتی اقدامات پر شدید تحفظات ہیں جن کا کھلا اظہار بھی مایوس ہونے کی شکل میں واضح ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ خالی اعدادوشمار سے کچھ نہیں ہوگا،عوام کو بھرپور ریلیف دیا جائے، حکمرانوں کی نام نہادکارکردگی محض ان کے بیانات اوراشتہارات تک محدود ہے ۔مصنوعی ترقی اس سراب کی طرح ہے جس سے کوئی پیاساسیراب نہیں ہوتا۔حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرتے ہوئے مہنگائی کے جن کو قابو کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ مظلوم انصاف کیلئے دربدر پھر رہے ہیں ،جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات