پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1کھرب 97ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا

بدھ 15 مئی 2024 22:57

پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1کھرب 97ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک کھرب 97 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق بجٹ تنخواہوں، تیل ،لا اینڈ آرڈر، انویسٹی گیشن کاسٹ ،یوٹیلٹی بلز سمیت دیگر مدات میں مانگا گیا ہے، 70فیصد سے زائد بجٹ تنخواہوں کی مد میں مانگا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلحہ ، وردی کی خریداری کے لیے 6 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کو آئندہ مالی سال کے لیے ایک کھرب 85ارب روپے کا بجٹ ملنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال پنجاب پولیس کو ایک کھرب 74 ارب روپے کا بجٹ ملا تھا۔