مظفرگڑھ،پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے خطرناک ڈاکو ہلاک

بدھ 15 مئی 2024 23:04

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) مظفرگڑھ تھانہ خیرپورسادات کے علاقے میں ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،جوابی فائرنگ سے خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان نے خیرپور پولیس کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے سپر نمبر 4 پر چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا،لیکن پولیس ملازمین محفوظ رہے۔پولیس کی حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ سے ڈاکوؤں کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا۔زخمی ڈاکو کو خیرپورسادات ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ڈاکو زخموں کی تاب نے لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت سجاول عرف سجاولی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکو پر 12 سے زائد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی ، راہزنی جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔\378