زرعی یونیورسٹی پشاور میں تجرباتی بنیاد پر 15مختلف اقسام کے گندم اگائے گئے ہیں،ڈاکٹربخت جہاں

بدھ 15 مئی 2024 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جہان بخت نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی پشاور میں تجرباتی بنیاد پر 15مختلف اقسام کے گندم اگائے گئے ہیں،امریکہ نے فیصل آباد اور زرعی یونیورسٹی پشاور کو خاص قسم کا گندم دیا تھا،یہ گندم پاکستان اور امریکہ کے سائنس دانوں نے مل کر بنایا ہے۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی پشاور میں گندم کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر جہان بخت نے کہا کہ امریکہ نے فیصل آباد اور زرعی یونیورسٹی پشاور کو خاص قسم کے گندم کے بیچ دیئے تھے ۔

یہ گندم پاکستان اور امریکہ کے سائنس دانوں نے مل کر بنائے ہیں ۔ گند م کے اس قسم کے بیچ کا قدم کم اور پیدوار زیادہ ہے ۔ گندم کی یہ فصل موسم کی شدت اور بارش سے بھی متاثر نہیں ہوتی ۔ اٴْگائے گئے 15 اقسام میں جو زیادہ مناسب ہوگا اس کو مستقبل میں کاشت کاروں کو دیا جائے گا ۔اس گندم سے 70 من فی ایکٹر پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ دوسری گندم 30 من فی ایکٹر پیدا کرتا ہے ۔ز رعی یونیورسٹی میں تقریبا دو ایکٹر پر گندم کاشت کی گئی ہے۔