ی*چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرنے کی ہدایت

بدھ 15 مئی 2024 21:50

۵لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرنے دائرے نمبر لگانے کی ہدایت کردی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے درخواست پر سماعت کی ،،،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی ،،،جس پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا اس نوعیت کی درخواست اسلام آباد میں ہائیکورٹ میں دائر ہوسکتی ہے ،،،دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اس طرح کی درخواست سپریم کورٹ خارج کرچکی ہے ،،، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اس درخواست میں کوئی نئی گراونڈ ہے اس کو قانونی طور پر دیکھتے ہیں ،،، اگر نا بنتی ہوئی تا خارج کردیں گے،،،تاہم عدالت درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرتے ہوئے درخواست کو دائرے نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔