حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
16 مئی سے پٹرول 15 روپے 39 پیسے، ڈیزل 7 روپے 88 پیسے سستا کر دیے گئے، وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
محمد علی جمعرات 16 مئی 2024 00:05
(جاری ہے)
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 54 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کمی کر دی گئی۔
یوں پٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 08 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 161 روپے 17 پیسے ہوگئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جو 31 مئی کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک نافذ العمل رہے گا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند دنوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی، اسی باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی۔ مارکیٹ ذرائع کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر فی الحال پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی عائد نہیں کیا، اسی باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کے لیے ممکن نہیں کہ وہ ہر شخص کو نوکری د ے سکے
-
مہنگائی کو تاریخ کی کم ترین سطح پر لانے میں کامیاب رہے ہیں
-
وزیراعلیٰ ”مریم کی دستک“ ایپ لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لانچ کردی
-
شواہد موجود ہیں کہ بھارتی ایجنسی’ را‘ پی ٹی آئی کے بیانیئے کی ٹرولنگ کررہی ہے
-
آئندہ مالی سال دفاعی بجٹ کا حجم 2100 ارب روپے ہونے کا امکان
-
چمن میں 6 ماہ سے دھرنا جاری ہے، تجارت کی بندش نے قبائلیوں کی شہ رگ توڑ دی، اسد قیصر
-
سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کیلئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب کسان کارڈ رجسٹریشن کا آغاز،5 لاکھ کاشتکارمستفید ہونگے ‘مریم نواز
-
کرہ ارض کے تحفظ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،یوسف رضا گیلانی
-
مودی کا سیاسی اتحاد ’بھاری اکثریت‘ حاصل کرنے میں ناکام
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں اب تک 500 فلسطینیوں کی ہلاکت، وولکر ترک
-
شیخ مجیب الرحمان ویڈیو کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایف آئی اے میں طلبی کا معاملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.