مودی حکومت نے انتخابی فائدہ لینے کیلئے متنازع شہریت کے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا

متنازع شہریت ایکٹ کے تحت پڑوسی ممالک سے آئے 14 پناہ گزینوں کے پہلے گروپ کو شہریت دے دی ،رپورٹ

جمعرات 16 مئی 2024 12:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ایک اور اقدام اٹھالیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی حکومت نے انتخابات کے دوران متنازع شہریت قانون پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور متنازع شہریت ایکٹ کے تحت پڑوسی ممالک سے آئے 14 پناہ گزینوں کے پہلے گروپ کو شہریت دے دی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دستاویزات کی تصدیق کے بعد 14 افراد کو شہریت دے کر وفاداری کا حلف لیا گیا ہے جب کہ مسلم گروپوں، انسانی حقوق تنظیموں اور سول سوسائٹیز نے متنازع قانون کو مسلم دشمن قراردیا ہے۔