معیشت کی بہتری میں پیپلز پارٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے ‘رانا جمیل منج

اداروں کی مضبوطی ،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ‘ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور

جمعرات 16 مئی 2024 15:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی اور آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،عوام اور پاک فوج کے درمیان نفر ت پھیلانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک وقوم کے لیئے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں ، پاکستان کو اس وقت بے شمار اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جس کا پاک فوج ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے، افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا اور دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور کاروباری تعلقات کو بہتر کیا ، دنیا بھر کو پاکستان کا پر امن چہرہ دکھایا ۔رانا جمیل منج نے کہا کہ معاشرتی بہتری کے لئے باہمی تعاون پر مبنی اقدامات کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔قوم جانتی ہے کہ بلاول بھٹو ہی وہ لیڈر ہیں جو مزدورں اور کسانوں کو ان کے حقوق دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری میں بھی پیپلز پارٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔