ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو 2030 تک 65 بلین ڈالر کرنے کا اعلان
جمعرات 16 مئی 2024 15:15
(جاری ہے)
کار ساز کمپنی نے پہلے درمیانی مدت میں ای وی ٹیکنالوجی کے لیے پانچ ٹریلین ین مختص کئے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہنڈا ایک مسابقتی کاروباری ڈھانچہ قائم کرنا چاہتی ہے جس کا مقصد مجموعی پیداواری لاگت کو تقریباً 35 فیصد کم کرنا ہے اور 2030 تک، ہنڈا شمالی امریکا میں خریدی جانے والی بیٹری کی قیمت کو موجودہ بیٹریوں کی قیمت کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ کم کر دے گی۔
2030 تک کمپنی کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں اور فیول سیل ای وی کو عالمی سطح پر فروخت کا 40 فیصد بنانا ہے۔ دنیا کی آٹو کمپنیاں تیزی سے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کو ترجیح دے رہی ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات بارے تشویش بڑھنے کے ساتھ کم آلودگی پھیلانے والے ماڈلز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ تاہم، ایک ہی وقت میں، اعلی قیمتوں، بھروسے، رینج اور چارجنگ پوائنٹس کی کمی کے بارے میں صارفین کی تشویش کی وجہ سے ای وی مارکیٹ میں سست روی دیکھی جارہی ہے۔ چین نے 2023 میں الیکٹرک کاروں کی برآمد میں جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہنڈا کمپنی 2030 تک ہر سال تقریباً 20 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے بڑے حریف ٹویوٹا کا ہدف 2026 تک سالانہ 1.5 ملین اور 2030 تک 3.5 ملین الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنا ہے۔ ٹویوٹا بڑے پیمانے پر سالڈ سٹیٹ بیٹریاں تیار کرنے کی بھی امید کر رہی ہے، جو کہ ممکنہ طور پر انتہائی اہم تکنیکی پیش رفت ہے جس سے گاڑیوں کی چارجنگ تیز اور رینج زیادہ ہو گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات کا ویزہ ایمنسٹی میں توسیع کا اعلان
-
شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرانیوالے کو 2 سال کی قید
-
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کا امکان، رپورٹ
-
بھارت: 48 گھنٹے کے دوران 8 ہاتھیوں کی موت معمہ بن گئی
-
ویڈیو،بائیڈن نے ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا کہا تو سابق صدر کچرے کے ٹرک میں جا بیٹھے
-
ایران 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دیگا،امریکی میڈیا
-
امریکا کے مغربی ساحل کے قریب سمندر میں 6 درجے شدت کا زلزلہ،گہرائی 10کلومیٹربتائی گئی
-
ٹرمپ کا چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے خلاباز بز ایلڈرن کی جانب سے حمایت کا دعویٰ
-
سابق وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے‘محکمہ خارجہ
-
الیکشن جیت کر لبنانی عوام کو مصائب اورتباہی سے بچاؤں گا ، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.