آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پہلی ترجیح ہے، وزارت آئی ٹی وزیر اعظم کے ویژن کے تحت کام کر رہی ہے، شزہ فاطمہ

جمعرات 16 مئی 2024 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، پاک قطر گروپ کی طرف سے پاکستان کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی میں اس سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی یہاں جمعرات کو پاک قطر آئی ٹی ٹاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا ٹیکنالوجی کے اس دور میں نوجوانوں کے لیئے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں، وزیراعظم پاکستان کے نیشنل ڈیجیٹلائزیشن پلان کے تحت اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے سسٹم میں شفافیت ہو گی۔انہوں نے کہا ملک میں بہتر آئی ٹی و ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور کینکٹوٹی کے لیئے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

شزہ فاطمہ نے کہا قطر کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، یہ خوش آئند ہے کہ قطر کی سرمایہ کاری آئی ٹی سیکٹر کی طرف آرہی ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیئے ماحول سازگار ہے۔

دریں اثناء مارس پی بی او کے افتتاح کے موقع پر ، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا بی پی او سیکٹر میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے، پاکستان کی ہنرمند مند ورک فورس کے لیئے بی پی او سیکٹر نے بہت زیادہ جابز کے مواقعے پیدا کیئے ، حکومت بی پی او سیکٹر کی ترقی کے لیئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی وزیراعظم شہباز کے ویژن کے تحت کام کر رہی ہے۔