Live Updates

ٰ(ن) لیگ ایک عوامی سیاسی جماعت ،ہمیشہ ملکی مفاد کو اپنے ذاتی مفاد پر ترجیح دی ‘ ملک افضل کھوکھر

)باشعور عوام جانتے ہیں کونسی جماعت عوام کے مسائل حل کرنے والی اورکونسی انتشار پھیلانے والی ہے‘رکن قومی اسمبلی

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک عوامی سیاسی جماعت اور اس کے کارکنان محب وطن ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو اپنے ذاتی مفاد پر ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہر مشکل دور میں جب بھی حکومت (ن) لیگ کو ملی تو انہوں نے ملک کو مشکل وقت سے نکالا ۔

مریم نواز پنجاب اور شہباز شریف وفاق میں نواز شریف کی قیادتِ میں ملک کے لیے بہترین کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ مریم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے تھوڑے سے عرصے میں عوام کا اعتماد جیتا اور عوام کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ غنڈا گردی کرنے والے عناصر ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے ۔عوام اب باشعورہو چکے اور انہیں معلوم ہے کہ کونسی جماعت عوام کے مسائل حل کرنے والی اورکونسی انتشار پھیلانے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہماری فوج کی آن اور شان اسی طرح قائم رہے تاکہ ہمارا ملک بھی ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات