Live Updates

حکومتی وژین کے مطابق کارکردگی بہتر نہ بنانے پر ضلع بدر، پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی'ڈپٹی کمشنر

جمعرات 16 مئی 2024 18:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) بنیادی کارکردگی اعشاریوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری کے اقدامات(انیشی ایٹوز)پرناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کے افسران کو تنبیہہ جاری، کارکردگی بہتر نہ بنانے پر ضلع بدر، پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا کے پی آئیز و وزیر اعلیٰ پنجاب کے گورننس بہتری کے اقدامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں اظہار خیال حکومت پنجاب نے فارمنس انڈیکیٹرز (کے پی آئیز) ضلع کی کارکردگی کو جانچنے و پرکھنے کیلئے بنیادی کارکردگی اعشاریے مقررکئے ہیں جس میں نان روٹی کی قیمت، ستھراپنجاب مہم، ترقیاتی منصوبوں کے دورے، میرج ایکٹ، پلاسٹک بیگز پر پابندی، تجاوزات،وال چاکنگ،جعلی ادویات،مراکزصحت کی صفائی ستھرائی، ٹری پلانٹیشن ڈرینز و سیوریج لائنز کی صفائی، زراعت، سموگ، پرائس کنٹرول، ہیلتھ، ایجوکیشن سروسز، جیسے انڈیکیٹرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم مئی سے اب تک 27 ہزار 617 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،ان کاروائیوں کے دوران522 خلاف ورزیاں پائی گئیں،خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 21 لاکھ 9 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،1فرد کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ کا اندراج، 36 دکانیں سیل، 50 افراد کو حوالہ پولیس کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نان روٹی کی حکومتی نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں، یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 1186 کارروائیاں کی گئیں، 74 خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 39 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا،3دکانیں سیل اور 8 دکانداروں کو حوالہ پولیس کیا گیا۔

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملاوٹ مافیہ کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، 15 اپریل سے 10مئی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی گوجرانوالہ و وزیرآباد میں مجموعی طور پر 2 ہزار 5 سو 6 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران خلاف ورزی کرنے والے 239 افراد کو، جرمانے عائد، سزائیں دی گئیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، یکم اپریل سے اب تک ضلع گوجرانوالہ و وزیرآباد میں 188 میڈیکل سٹورز پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، اس دوران خلاف ورزی کرنے والے 36 افراد کو جرمانہ و سزائیں دی گئیں۔

اسی طرح محکمہ صحت کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھی 3210 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں 82 عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی'35 کلینکس کو موقع پر سیل کیے گئے۔اس کے علاوہ ہیلتھ فسیلیٹیز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے، 29 اپریل سے 4 مئی کی رپورٹ کے مطابق تمام بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹرز و ڈی ایچ کیو میں صفائی کے نظام کو 100 فیصد یقینی بنایا گیا۔

محکمہ زراعت کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جعلی زرعی ادویات و کیڑے مار سپرے فروخت کرنے والوں کے خلاف 61ڈیلر شاپس و گوداموں پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی جن کے نتیجے میں خلاف ورزی کرنے والے 1ڈیلر شاپ کیخلاف مقدمہ کا اندراج کروایا گیا۔حکومت پنجاب کی جاری مہم ''موسم بہار ٹری پلانٹیشن ''کو بھی پذیرائی دی جا رہی ہے۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات