9 مئی میں ملوث ٹولے کو ایوان کا ماحول ہرگز خراب نہیں کرنے دیں گے،شازیہ مری

جمعرات 16 مئی 2024 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایوان میں غنڈا گردی کرنے آتی ہے انہیں عوام سے کوئی غرض نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے غریب اور پسے ہوئے طبقے کی بات کی تو چیئر مین کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی نے شور مچا کر سارہ ماحول خراب کردیا۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ ہم 9 مئی میں ملوث ٹولے کو ایوان کا ماحول ہرگز خراب نہیں کرنے دیں گے۔شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایوان میں کسانوں کیلئے آواز اٹھائی اور کسانوں کے معاشی قتل پر حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔