Live Updates

مولانا فضل الرحمان نے کہیں نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی نعرہ تھا

مولانا فضل الرحمان کے اصولی موقف کو غلط رنگ دینا صحافتی خیانت ہے، نجی ٹی وی چینل معافی مانگے اور ہماری وضاحت کو نشر کریں، مرکزی رہنماء جےیوآئی ف حافظ حمداللہ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مئی 2024 19:34

مولانا فضل الرحمان نے کہیں نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی 2024ء) جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہیں نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی نعرہ تھا، نجی ٹی وی چینل معافی مانگے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے یہ کہیں نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی نعرہ تھا۔

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے قائد جمعیت کے مدلل جواب اور اصولی موقف کو غلط رنگ دینا صحافتی خیانت ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل صحافتی اصولوں کے بر خلاف طرز عمل پر معافی مانگے اور ہماری وضاحت کو نشر کریں، قائد جمعیت نے ملکی معیشت کوجیوش نیٹ ورک سے وابستہ،مغربی تہذیب کے فروغ اور قادیانیوں کے مسلم اسٹیٹس بحال کرنے والوں کےلئے سیاسی دنیا میں یہی عنوان کا کہا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کہا گیا کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے کو سیاسی بیان قرار دیدیا۔ ملتان مین صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق اپنے سابقہ موقف پر وضاحت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ دس، بارہ سال بانی پی ٹی اور ہم مد مقابل رہے ہیں، یہودی ایجنٹ کہنا گالی نہیں ہے بلکہ یہ احتجاج کا عنوان ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا کہ میں یہودی ایجنٹ کیوں کہہ رہا تھا، پی ٹی آئی والے پہلے آتے تو بھی ان کے سامنے اپنا موقف رکھتا، آج بھی رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے امکان کے سوال پر انہوں نے جواب دیاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں، مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے، مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو حوصلہ افزائی کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات