صدر سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر فیصل کریم کنڈی کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کیلئے اعتماد کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبر پختونخوا کو مفاد عامہ کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے فیصل کریم کنڈی کیلئے اپنے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔