پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے آخری روز معروف اداکار سہیل احمد عرف عزیزی کے سیشن نے شرکاء کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) بیوٹمز یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے آخری روز سیشن ’’ہنسنا ہنسانا سہیل احمد عزیزی کے ساتھ کا انعقاد ارفع کریم راندھاوا ایکسپو سینٹر میں کیا گیا۔ سیشن کی نظامت کے فرائض معروف اداکار یاسر حسین نے ادا کئے جبکہ مہمان پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیت سہیل احمد عزیزی تھے۔

(جاری ہے)

سیشن میںیاسر حسین اور سہیل احمد عزیزی کی ہلکی پھلکی مزاح سے بھر پور گفتگو پر شرکاء قہقہے لگاتے رہے۔ سہیل احمد عزیزی نے اپنے روایتی انداز مزاج سے بھر پور قصے اور واقعات حاضرین کے گوش گزار کئے۔ بلوچستان کے نوجوانوںکو مخاطب کرتے ہوئے سہیل احمد نے کہا کہ ہمیشہ حق کا ساتھ دو تمہیں کوئی نہیں گرا سکتا۔ انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدرمحمد احمد شاہ کی فنون لطیفہ کو فروغ دینے کے لئے دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ احمد شاہ جیسے انسانوں کی اس ملک کو شدید ضرورت ہے، احمد شاہ ثقافتی ملنگ ہیںجو سب کو جوڑنے کاکام کر رہے ہیں۔