گورنر سندھ کی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ظہرانے میں شرکت

جمعرات 16 مئی 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے ظہرانے میں شرکت کی۔ جمعرات کو منعقدہ تقریب میں آمد پر کاٹی کے صدر سید جوھر علی قندھاری، محمد زبیر چھایا و دیگر نے گورنر سندھ کا استقبال کیا ۔ گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاٹی کے ظہرانے میں اس سے پہلے بھی شرکت کرچکا ہوں، میں سب سے پہلے اس اہم شخصیت کا ذکر کرنا چاہوں گا جو کہ مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز رکھتے تھے، وہ پر خلوص اور ہر دلعزیز شخصیت ایس ایم منیر صاحب(مرحوم)کی ہے جو آج ہمارے درمیان موجود نہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کئی برسوں سے مسائل سنتے آرہے ہیں جو حل نہیں ہورہے، سارے مسئلے حل طلب ہیں، بحیثیت ٹیم ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ ارادہ کر لیا جائے تو کوئی کام مشکل نہیں، گورنر ہائو س کی مثال سب کے سامنے ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اب دو ہی راستے ہیں، یا تو ایسے ہی چلنے دیں یا پھر ٹھیک کرنے کا عزم کر لیں، ہمیں آواز تو اٹھانی پڑے گی، گورنر سندھ نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے وفاق کو اپنے مسائل بتاتے ہیں، وزیراعظم مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو میرے اختیار میں ہے اس سے زیادہ کرنا چاہتا ہوں، بحیثیت گورنر سندھ جو اقدامات کئے وہ اختیار سے بڑھ کر ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، سارے مل کر کام کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایف آئی آے سے متعلق شکایات کے لیے انہیں گورنر ہائو س بلائیں گے، کام کرنے سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چار لاکھ 70ہزار راشن باکس تقسیم کرچکے ہیں اور ہم اسی اعتماد کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، آپ اپنے مسائل کی نشاندہی کریں، انہیں حل کروانے کے لیے آخری حد تک جا و ں گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ آئندہ ہفتے فنانس منسٹر کو گورنر ہائو س آنے کی دعوت دوں گا، آپ لوگ بھی گورنر ہائو س آئیں مل کر اپنے مسائل پیش کریں گے۔