وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورکی زیر صدارت صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس کاانعقاد
جمعرات 16 مئی 2024 21:40
(جاری ہے)
لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول پر عمل درآمد کیلئے وزیراعلیٰ نے پیسکوحکام کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخو اکے ساتھ بیٹھ کر فوری طور پر میکنزم تیا ر کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نیا شیڈول مرتب کرکے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ز کو بھیجا جائے تاکہ وہ اس کی مانیٹرنگ کریں ۔
اُنہوں نے کہاکہ اگر کسی گرڈ پر طے شدہ شیڈول سے ایک منٹ بھی زیادہ لوڈشیڈنگ ہو تو پیسکو کے متعلقہ ایکسین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے وہ وفاقی حکومت کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن بات تب تک نہیں ہو سکتی جب تک صوبے کے عوام کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے فوری ریلیف نہ مل جائے۔اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے بقایا جات سے کٹوتی کروا کر اپنے لوگوں کو ریلیف دینا چاہتی ہے اگر لوگوں کو فوری ریلیف نہ ملا تو صوبے میں امن و امان کے سنجیدہ مسائل کے جنم لینے کا خدشہ ہے ۔ علی امین گنڈ اپور نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت 16 روپے سے بڑھ کر 65 روپے ہونے کے باوجود نہ تو شہریوں کو بجلی مل رہی ہے اور نہ ہی بجلی کی ٹرانسمیشن کا نظام ٹھیک ہو رہا ہے ۔ صوبے میں لائن لاسز کے ذمہ دار وفاقی حکومت اور پیسکو ہیں جبکہ اس کی سزا صوبے کے عوام کو دی جارہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت بجلی کے بقایا جات کی ریکوری اور میٹرنگ کے سلسلے میں بھی وفاقی حکومت کو تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ بجلی سے جڑے معاملات پر آگے بڑھنے کیلئے وفاقی وزیر توانائی کو وزیراعلیٰ ہائوس آنے کی دعوت دی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد سے ایک ہلاک
-
گورنر کو دھمکی دینا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، علی امین گنڈاپور گورنرفیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دینا بند کردیں، شرجیل میمن
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کیلئے کوشش کامیاب
-
ابھی تک بجٹ کا نام و نشان نہیں، بابر اعوان
-
آندھی اور طوفان دو جانیں نگل گیا، دیوار تلے دبنے کر ماں زخمی، بیٹی جاں بحق
-
عیدالضحیٰ کب ہوگی ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) طلب
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سیّد یوسف رضا گیلانی کی 72 ویں سالگرہ 9جون کو منائی جائے گی
-
اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہو گئیں
-
پاکستان خوردنی تیل ،سویابین کی درآمد سے سالانہ6.2ارب ڈالر کا قیمتی زرِ مبادلہ خرچ کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے‘وزیر زراعت
-
ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں پختونخوا کے منصوبے وفاقی بجٹ سے ختم کرنا کم ظرفی ہے، علی امین گنڈا پو ر
-
کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.