Live Updates

مولانا فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہناسیاسی نعرہ تھا،ترجمان جے یوآئی پنجاب

موقف کو غلط رنگ دینے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،غضنفرعزیز

جمعرات 16 مئی 2024 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ترجمان جے یوآئی پنجاب نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں 15مئی کی پریس کانفرنس میں کہیں یہ نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو اس طرح پیش کرنا غلط ہے، وہ جمعیت علما اسلام کے اصولی موقف کو غلط رنگ دئیے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ موقف کو غلط رنگ دینے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات