فلسطینی سرجن کی اسرائیلی حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
یو این جمعہ 17 مئی 2024 04:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2024ء) صحت کے انسانی حق پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار لالینگ موفکینگ نے ایک معروف فلسطینی آرتھوپیڈک سرجن کی اسرائیلی حراست میں ہلاکت کو ہولناک قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاع کار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عدنان البرش کو علاج کا فریضہ انجام دیتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔
وہ گزشتہ چار ماہ سے قید میں تھے اور اپنے مریضوں کی زندگی اور صحت کے حق کا تحفظ کرتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ un_spexperts
50 سالہ ڈاکٹر البرش غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں شعبہ آرتھوپیڈک کے سربراہ تھے۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق ان کی ہلاکت 19 اپریل 2024 کو مغربی کنارے کی اوفر جیل میں ہوئی۔ اسرائیلی حکام نے تاحال ان کی لاش واپس نہیں کی۔
طبی کارکنوں کی ہلاکت
موفوکینگ نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق ڈاکٹر عدنان کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نشان ان کے جسم پر بھی پائے گئے ہیں۔
اسرائیلی حکام کی حراست میں تشدد سے ہلاکت سنگین معاملہ ہے جس کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ڈاکٹروں کی ہلاکتیں تشویشناک ہیں۔ علاقے کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد کم از کم 493 طبی کارکنوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ ان میں ڈاکٹر، نرسیں، معاون طبی عملہ اور شعبہ صحت کے دیگر اہلکار شامل ہیں جبکہ بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ اس جنگ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک 214 طبی کارکنوں کو دوران ڈیوٹی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اطلاع کار کا کہنا ہے کہ طبی کارکنوں کی گرفتاریاں اور ہلاکتیں جنگ کا جائز حربہ نہیں ہیں۔ انہیں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے وقت ہر طرح کے حملوں سے تحفظ ملنا چاہیے۔
انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل تمام طبی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرے اور ان کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں کی فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائے۔
ماہرین و خصوصی اطلاع کار
غیرجانبدار ماہرین یا خصوصی اطلاع کار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی طریقہ کار کے تحت مقرر کیے جاتے ہیں جو اقوام متحدہ کے عملے کا حصہ نہیں ہوتے اور اپنے کام کا معاوضہ بھی وصول نہیں کرتے۔
مزید اہم خبریں
-
میانمار میں تشدد کی لہر اور شہریوں پر حملے تشویشناک، گوتیرش
-
غزہ: یو این اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکت پر گوتیرش غمزدہ
-
مجھے نہیں لگتا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا
-
واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے
-
شینزن میں پاک چین بزنس فورم کے انعقاد دوطرفہ تعاون کا ایک نیا باب ہے. اسحاق ڈار
-
پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے. شہبازشریف
-
وزیراعظم شہباز شریف کی چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات
-
بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.شہبازشریف
-
بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
-
پاکستان سمیت پانچ ممالک دو سال کے لیے سلامتی کونسل کے رکن منتخب
-
معروف سماجی کارکن صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
-
نوازشریف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کا اہم اجلاس کل (بروز جمعہ) کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.