وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چیلنج
عدالت میں ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی،درخواست میں حکومت، وزیراعظم، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے
فیصل علوی جمعہ 17 مئی 2024 12:26
(جاری ہے)
ڈپٹی وزیراعظم کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کس قانون کے تحت تعیناتی کی جا رہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی تعیناتی کا 28 اپریل کا نوٹی فکیشن غیر قانونی، غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی تھی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی تھی۔درخواست گزار اشبا کامران کا کہنا تھا کہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں، آئین میں نائب وزیر اعظم کا عہدہ موجود نہیں ہے ۔ آئین کے برخلاف اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کی گئی تھی۔عدالت اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کالعدم قرار دے۔عدالت نے استفسار کیا تھاکہ کیا نائب وزیراعظم کو کوئی تنخواہ مل رہی ہے؟جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈار کو صرف وزیر خارجہ کی ہی تنخواہ مل رہی ہے،قانون کے مطابق وزیراعظم کسی عہدے کیلئے کسی شخص کوبھی نامزد کر سکتا ہے۔جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیئے تھے کہ پاکستان کا کوئی ادارہ بھی ٹھیک نہیں، وجہ یہ ہے کہ ہم دین سے، اللہ اور رسول کے فرمان سے ہٹ گئے ہیں، میرے پاس 75 فیصد کیسز ہیں کہ خواتین جائیداد میں اپنا حصہ مانگ رہی ہیں۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست پر گزشتہ روزفیصلہ محفوظ کرلیا تھا جس پرآج ہونیوالی سماعت میں درخواست کو خارج کردیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
نیب کو خاص طور پر سیاستدانوں کیلئے بنایا گیا تھا،شاہد خاقان عباسی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقررکردی
-
ہمارا مینڈیٹ واپس کریں پھر ان سیاسی جماعتوں سے ہی بات کریں گے . عمرایوب خان
-
وفاقی وزیر قانون نے نیب ترامیمی آرڈیننس 2024 اور الیکشن ترامیمی آرڈیننس 2024 قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کر دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان‘ آدھے گھنٹے میں انڈیکس میں 1850 پوائنٹس کی کمی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
-
لاپتہ افرادکیس،لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں،جسٹس محسن اختر کیانی
-
لاپتا افراد کیسز: لارجر بینچ کی تشکیل دینے کے لیے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں.جسٹس محسن اختر کیانی
-
دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر جلد سماعت کے لیے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت جاری
-
فلم اداکارہ کنگنا رناؤت کو تھپڑ کس نے اور کیوں مارا؟
-
عیدالاضحی کی آمد، لاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.