پاکستان آپٹیکل فائبر بنانے والا ملک ہے، فائیو جی سروسز جلد لانچ ہو جائیں گی، وزیر مملکت شیزہ فاطمہ خواجہ کا ہواوے پاکستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب
جمعہ 17 مئی 2024 14:00
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے ایگزبیشن سینٹر میں ہواواے ٹیکنالوجیز کا بھی مشاہدہ کیا ۔ وزیر مملکت شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق حکومت ترجیح بنیادوں پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر آئی ٹی کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے ۔
حکومت کا وژن یہ ہے کہ ملک کے کونے کونے میں انٹرنیٹ ، سمارٹ فون ، ڈیوائسز اور فائبر آپیٹکل کی سہولیات کو یقینی بنائے ، آئی ٹی کی مدد سے تعلیم ، ہنر ، روزگار کے مواقع بڑھا کر مساوی ترقی یقینی بنائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں آئی ٹی کے شعبے میں جدت آرہی ہے ، انٹرنیٹ اور کنکٹیوٹی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔ وزیر مملکت شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ 2010 میں شبہاز شریف نے بطور وزیراعلی ای روزگار کا تصور دیا ، گزشتہ 10 سالوں میں 10 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے ،دنیا میں فری لانسنگ کرنے والے پاکستانیوں کی کثیرتعداد نےا نہی لیپ ٹاپس کے ذریعے اپنا نام اور مقام حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں لانچ ہوا اور اب ہماری حکومت میں ہی فائیو جی لانچنگ کی طرف جارہے ہیں ۔ پاکستان میں جتنی بھی ڈیجٹلائزیشن اور آئی ٹی کے شعبے میں ایڈوانسمنٹ ہورہی ہے اس میں پاکستان مسلم لیگ کا کلیدی کردار رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے 15 کروڑ صارفین کو بہترین سروسز فراہم کیں جائیں ،ہماری کوشش ہے کہ آنے والی نسلوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں ۔ وزیر مملکت شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یو ایس ایف کے تحت گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کنکٹیوٹی کے حوالے سے 85 ارب روپے کے منصوبے مکمل ہوئے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ ہماری حکومت کا فوکس انٹرپینورشپ پر ہے تا کہ ہماری نوجوان نسل ملازمتوں کی تلاش کی بجا ئے ملازمتیں پیدا کرنے والی بن جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آپٹیکل فائبر بنانے والا ملک ہے ،گزشتہ کچھ سالوں میں ایک لاکھ 30 ہزار کلومیٹر فائبر آپٹیکل تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں موبائل فون کی 95 فیصد ضروریات مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون پوری کر رہے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون برآمد کیے جائیں ۔\932مزید قومی خبریں
-
صدرآصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ’’نشانِ پاکستان‘‘ کا ایوارڈ عطا کردیا
-
لیسکو کے لائن لاسز تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جو رویہ میری جماعت نے رکھا اس کا حقدار نہیں تھا، شیرافضل مروت
-
قومی اسمبلی ،اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا رہائی کے بعد کارکنوں کی گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی حاجی جمال شاہ کاکڑ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
کراچی میں بجلی کے بعض فیڈرز کی بندش سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، بل دینے والے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیاجائے،مصطفیٰ کمال
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت میں سینیٹ کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس
-
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
چوہدری شافع حسین سے ایسوسی ایشن آف گونگ ڈونگ شو مینو فیکچررز آف چائنا کے وفدکی ملاقات
-
جمشید اقبال چیمہ کے اوپن ہارٹ سرجری کر دی گئی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.