این اے 127سے بلاول بھٹو کی شکست کی وجوہات جاننے کیلئے 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

کمیٹی میں خان آصف خان ،امتیاز صفدر وڑائچ اور رانا اکرام ربانی شامل ،15جون تک رپورٹ پیش کریگی

جمعہ 17 مئی 2024 17:07

این اے 127سے بلاول بھٹو کی شکست کی وجوہات جاننے کیلئے 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے این اے 127میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شکست کی وجوہات جاننے کے لیے 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں خان آصف خان ،امتیاز صفدر وڑائچ اور رانا اکرام ربانی شامل ہیں۔جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ممبران تحقیقات کا طریق کار خود طے کریں گے ۔،انہوں نے واضح کیا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 15جون تک رپورٹ صدر وسطی پنجاب کو پیش کرے گی ۔