پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100 انڈکس نے 75ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حدکوعبورکرلیا

جمعہ 17 مئی 2024 18:13

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار،  100 انڈکس نے 75ہزارپوائنٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈکس نے 75 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 411.65 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈکس 75342.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 212 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 151 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 496.6995 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 17.631 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔کوہ نور سپننگ ملز کے 44.61 ملین، پی آئی اے کے 28.760 ملین اور کے الیکٹران کے 23.057 ملین حصص کالین دین ہوا۔ ایس ایم ایز لیزنگ لمیٹڈ، حبیب انشورنس کمپنی اور گریز لیزنگ لمیٹڈ ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔کے ایس ای 30 انڈکس 68.60 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 24214.28 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.74 ارب روپے کے سودے طے پائے۔