رواں بجٹ کی طرح ضمنی بجٹ میں بھی نگران حکومت کے بیشتراخراجات شامل ہیں ، صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم

جمعہ 17 مئی 2024 22:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) خیبرپختونخواکے وزیربرائے خزانہ آفتاب عالم نے کہاہے کہ کسی منصوے کاتخمینہ ریوائز یاکاسٹ بڑھنے کی وجہ سے ضمنی بجٹ آتاہے نگران حکومت13ماہ گزارکرچلی گئی جس میں چھ ماہ گزشتہ مالی سال کادورانیہ بھی شامل تھا ،رواں بجٹ کی طرح ضمنی بجٹ میں بھی نگران حکومت کے بیشتراخراجات شامل ہیں ،2022-23ءمیں مہنگائی میں اضافہ ہوابجلی کے نرخ بڑھے ،ضمنی بجٹ میں زیادہ تر وہ پیسے ہیں جس میں پبلک ہیلتھ کے یوٹیلٹی بلوں میں اضافہ ہوا ،سیلاب کی وجہ سے تباہی آئی اس کی وجہ سے پیسوں کی ادائیگیاں کی گئیں راشن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا اس مد میں بھی کافی ریٹ بڑھے،آئندہ بجٹ میں اپناپروگرام دینگے حکومت اپنی پالیسی دیگی آئندہ پانچ سال اس صوبے کا تاریخی دورہوگا۔

(جاری ہے)

بعدازاں سپیکر نے اسمبلی اجلاس پیر کی دوپہر دوبجے تک کےلئے ملتوی کردیا۔