Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آئوٹ پریڈ میں ایلیٹ یونیفارم پہن کر شرکت،ایلیٹ کمانڈوز کی حمزہ کمپنی اور عائشہ کمپنی نے جنرل سلامی پیش کی

جمعہ 17 مئی 2024 23:35

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آئوٹ پریڈ میں ایلیٹ یونیفارم پہن کر شرکت کی، ایلیٹ کمانڈوز کی حمزہ کمپنی اور عائشہ کمپنی نے جنرل سلامی پیش کی، پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹ نے پروفیشنل ٹریننگ کے مظاہرے پیش کئے، فی میل کمانڈوز نے سیٹ، ہیلی ریپلنگ بلڈنگ کراسنگ ،لیزرڈ کرال فیس ڈائون ریپلنگ،سٹریٹ کراسنگ کے مظاہرے کئے، ایلیٹ کمانڈوز نے بلند ٹاور سے زخمیوں اور سامان اتارنے کے مظاہرے کئے ، فی میل کمانڈواسالٹ ٹیم نے سموک سکرین کے ساتھ موونگ فائر کا مظاہرہ بھی کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فی میل کمانڈوز کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیپ پر پریڈ کا معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹریننگ میں اعلیٰ کارکردگی پر کمانڈوز کوانعامات بھی دیئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بہترین کارکردگی پر کیش انعامات کا بھی اعلان کیا،ایلیٹ کمانڈوز نے ٹریننگ مکمل کرنے پر حلف بھی لیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایلیٹ پولیس کے جدید اسلحے کا بھی معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایم پی فائیو ایس ایس آر ، پی او ایف آئی، این وی جی گن کا عملی معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فی میل کمانڈوز سے ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ایلیٹ کمانڈوز کے والدین اور اہل خانہ سے ملاقاتیں بھی کیں،صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق،آئی جی اور دیگر پولس افسران موجود تھے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات