سی ٹی ڈی نے منگھو پیر کے علاقے سے دہشتگرد کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرلیا

جمعہ 17 مئی 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) سندھ کے کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ ایک دہشت گرد کو منگھوپیر کے علاقے سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن نوروس چورنگی منگھوپیر کے قریب کیا گیا، جس کے نتیجے میں یوسف خان عرف گل یوسف کو گرفتار کرلیا گیا۔

دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے عظمت اللہ گروپ سے ہے۔ کارروائی کے دوران ایجنسیوں نے یوسف خان سے امریکی ساختہ دستی بم قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق یوسف خان 2006 ء سے ٹی ٹی پی کا رکن ہے اور جنوبی وزیرستان میں ایف سی پر حملوں میں ملوث ہے۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔